پاکستان باصلاحیت گائیکوں کا ملک ہے ،ہری ہرن

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:39

پاکستان باصلاحیت گائیکوں کا ملک ہے ،ہری ہرن

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) بھارتی غزل گائیک ہری ہرن نے کہا ہے کہ پاکستان باصلاحیت گائیکوں کا ملک ہے اور غزل گائیکی کوعروج پر پہنچانے میں شہنشاہ غزل مہدی حسن اور غلام علی کی خدمات گراں قدر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بھارت کے معروف غزل گائیک اورپلے بیک سنگر ہری ہرن نے کہا کہ غزل گائیکی موسیقی کی ایک اہم ترین صنف ہے۔ اس کو سننے اورپسند کرنے والوں کی تعداد میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا لیکن گانے والے بہت کم ہے۔ اس وقت ہندوستان میں مختلف چینلز پرنوجوان گلوکاروں کو گانے کا موقع مل رہا ہے لیکن غزل گانے والے نوجوان نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے میں چاہتاہوں کہ پاکستان میں بھی غزل گائیکی میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :