عبدالستار ایدھی کے گھر ڈکیتی کا مرکزی ملزم راشد گرفتار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:43

عبدالستار ایدھی کے گھر ڈکیتی کا مرکزی ملزم راشد گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے گھر ڈکیتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا پہلے سے کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں رات گئے کارروائی کی، کارروائی کے دوران میٹھادر میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے لوٹی گئی کچھ رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس سے قبل میں جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :