سانحہ ہزارہ کے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا :عبدالمالک بلوچ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:52

سانحہ ہزارہ کے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا :عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے ہزارہ ٹائون کا دورہ کیا اور گزشتہ روز سانحہ ہزار گنجی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ وزیر اعلی بلوچستان نے ہزارہ ٹائون کے مرکزی امام بارگاہ میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہیں تنہاء نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کو تاہی نہیں برتی جائے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کریں گے ، ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں تمام حقائق سامنے لائے جائینگے ، عوام دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مخلوط حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔ یہ جنگ ان کے بناء نہیں جیتی جا سکتی ، وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تین اضلاع کے باقی تمام اضلاع میں حالات ٹھیک ہیں اس موقع پر صوبائی رکن اسمبلی سید رضا شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہزارہ کمیونٹی کا جینا حرام کر دیا ہے ہم پرامن قوم ہیں ہمیں تحفظ دیا جائے ۔