شوہر کی اجازت سے اچھے ڈائریکٹر اور بہترین سکرپٹ کیساتھ فلموں میں کام کرونگی ‘ اداکارہ ریشم

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:53

شوہر کی اجازت سے اچھے ڈائریکٹر اور بہترین سکرپٹ کیساتھ فلموں میں کام ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان سینما انڈسٹری کی فروغ کیلئے ضروری ہے کہ اس میں فلموں کی نمائش مسلسل ہوتی رہی ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا سینما میں بھارتی یا پاکستانی فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ ہماری اچھی فلم کم لاگت کے باوجود بھی بھارتی فلموں کا مقابلہ کر رہی ہے مگر بد قسمتی سے ماضی کی نسبت سالانہ 200فلمیں بنانے کی بجائے اب سال میں 6سے 7فلمیں بن رہی ہیں ان حالات میں سینما انڈسٹری کو زندہ رکھنے کے لئے فلموں کی نمائش لازمی ہے ۔

چاہے وہ ہالی وڈ یا بالی وڈ فلمیں ہی کیوں نہ ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اچھے ڈائریکٹر اور بہترین سکرپٹ کے ساتھ فلموں میں کام کروں گی مگر اس کے لئے اپنے شوہر کی اجازت ضرور لوں گی ۔