سکھرکینال میں آنیوالی بلائنڈڈولفن کو واپس دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) سکھر کے قریب راستہ بھٹک کر رائس کینال میں آنے والی بلائنڈ ڈولفن کو واپس دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

سکھر کے قریب ایشیا کی نادر نسل کی ایک بلائنڈ ڈولفن راستہ بھٹک کر رائس کینا ل میں آپہنچی۔محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی جانب سے تین گھنٹے کی جدوجہدکے بعد بلائنڈ ڈولفن کو ریسکیو کرکے واپس دریائے سندھ میں چھوڑدیا گیا۔ بلائنڈ ڈولفن کی عمر 12سال جبکہ وزن 45 کلو بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :