پاکستان سٹیل مل کی نجکاری شروع ،مالیاتی مشیروں کے تقرر کیلئے درخواستیں طلب
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پاکستان سٹیل مل کی جزوی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں حکومت نے نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر کے تقرر کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہے ۔ کبھی منافع بخش ادارہ کہلانے والی سٹیل مل میں اِس وقت پیداواری عمل تقریباً معطل ہوچکا ہے ۔ حکومت نے پاکستان سٹیل مل کی جزوی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے لئے درخواستیں اٹھائیس نومبر تک طلب کر لی ہے ۔
نجکاری کمیشن کے مطابق مالیاتی مشیر پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کےعمل میں حکومت کی معاونت کرے گا ۔ نجکاری کا مقصد پاکستان سٹیل ملز کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔ 1973 میں روس کے تعاون سے ملک میں فولاد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کراچی میں سٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سالانہ پیداوار 50 لاکھ ٹن ہے ۔(جاری ہے)
اس کے ملازمین کی موجودہ تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہے ، کبھی منافع بخش ادارہ کہلانے والی پاکستان سٹیل مل کے مجموعی واجبات اور خسارہ دو سو باون ارب روپے پر پہنچ گیا ہے جو موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے دو سو پندرہ ارب روپے پر موجود تھا ۔
موجودہ حکومت کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی مد میں ساڑھے تیرہ ارب روپے دینے سے سٹیل مل کی کارکردگی بیس فیصد تک پہنچ گئی تھی مگر سٹیل مل کی دونوں بلاسٹ فرنس بند ہونے سے اس وقت پیداواری عمل تقریباً معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.