عمران فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوریت کی خدمت کریں، پرویز رشید

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:04

عمران فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوریت کی خدمت کریں، پرویز رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان فسطائی ہتھکنڈوں کے بجائے جمہوریت کی خدمت کریں ۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کوئٹہ واقعے کے حوالے سے ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ، جبکہ مشیر خارجہ کہتے ہیں بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات اور مزاج پرسی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا عمران خان نے اپنی تقاریر سے لوگوں میں اشتعال پھیلایا ، پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان جمہوری سوچ اپنائیں اور پختہ ذہن کے ساتھ آگے بڑھیں ۔

(جاری ہے)

مولا نا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوئٹہ واقعے کے حوالے سے ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ ان پر کئے گئے حملے کی ایف آئی آر بھی کاٹی گئی ہے یا نہیں ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا اسلام آباد میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے ، نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کی مزاج پرسی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک سوال کے جواب میں کہا جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں ، بھارت کے ساتھ تین ٹریک معاملات چل رہے ہیں ، کنٹرول لائن پر فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہے ہیں ۔ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :