ماڈل و اداکارہ نتاشا حسین نئی پریشانی میں مبتلا ہو گئیں

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:03

ماڈل و اداکارہ نتاشا حسین نئی پریشانی میں مبتلا ہو گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) ماڈل و اداکارہ نتاشا حسین کا فیس بک اکاﺅنٹ ایک مرتبہ پھر ہیک ہوگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اب تک ان کے دس سے زائد اکاﺅنٹس ہیک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اب انہوں نے فیس بک کا استعمال ترک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نتاشا حسین کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ ضرور علم ہے کہ ان کا فیس بک اکاﺅنٹس ان کا کوئی اپنا ہی جاننے والا چیک ہی کرتا ہے اسلئے اب وہ فیس بک کا استعمال نہیں کریں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنا بہت اچھا لگتا ہے لیکن ایسی ویب سائٹس پر جب اکاﺅنٹ ہیک ہوجائے تو ذہنی کوفت ہوتی ہے اور فنکار کے پاس کبھی کبھار اتنا بھی وقت نہیں ہوتا کہ وہ اس کو دوبارہ ریکور کرلے۔