پنجاب میں مزید 22افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 706ہو گئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 22افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے،صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 706تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ڈینگی سے متاثرہ 22افراد ہولی فیملی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں،راولپنڈی کے راول ٹاؤن اور کینٹ ایریا میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرگیا ہے،راولپنڈی سے رواں برس 567افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔

لاہور سے 53اور شیخوپورہ سے 43افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 706تک پہنچ چکی ہے ۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حکومت ڈینگی کا خاتمہ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔لوگ بھی گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ وہ بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :