اسلام آباد جلسے میں فحاشی، عریانی، باجے اور باجیاں ہوتی ہیں، مولانا فضل الرحمان
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہمارے جلسے میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جبکہ اسلام آباد میں فحاشی، عریانی اور جنسی آلودگیاں نظرآتی ہیں جہاں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں۔ وفاقی دارلحکومت میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سیاسی منظرنامے پر کئی طریقوں سے جنگ جاری ہے ان میں ایک تہذیبی یلغار بھی ہے۔
اسلامی، قومی اور وطنی روایات کو مسخ کیا جارہا ہے، نوجوان نسل کو بزرگوں سے باغی بنایا جاریا ہے، اگر کوئی ہماری نئی نسل کو بے راہ رو کرے گا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے، اسلام آباد میں فحاشی ، عریانی اور جنسی آلودگیاں نظرآتی ہیں، ہم بھی بہن بیٹی والے ہیں اور جو کچھ اس شہر میں کیا جارہا ہے وہ کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے ۔(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ وہ صرف گناہ کو ہی گناہ نہیں بلکہ گناہ کے مناظر کو دیکھنا بھی گناہ سمجھتے ہیں، گزشتہ روز کوئٹہ میں ہمارا جلسہ ان کے کئی جلسوں کو ملا کر بھی بڑا تھا لیکن انہیں عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جاتا، ہمارے جلسے میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہوتی ہے اور عمران خان کے جلسے میں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم آئین کی حدود میں رہتے ہوئے سیاست کررہے ہیں، کسی کے خلاف ہتھیار اٹھانا ہمارا مزاج نہیںہے، گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ان پر کئی حملے ہوچکے ہیں لیکن انہیں آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا قصور کیا ہے، ان واقعات میں ملوث افراد کون ہیں اور ان کے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، پاکستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کےلئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم عمل ہیں جن کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اورقومی مفاد کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑےگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.