عمران خان سے شادی کی پیشکش پر قائم ہوں صرف انکے جواب کا انتظار ہے ‘ اداکارہ میرا
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کی پیشکش پر ابھی بھی قائم ہوں ، اب صرف انکے جواب کا انتظار ہے، بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام کی مخالفت میں بیان دینے والوں کے جذبات کترینہ کی فلمیں دیکھ کر مجروح کیوں نہیں ہوتے ؟ ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے قائداعظم ٹرافی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی اداکارہ میرا نے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو آئی پی ایل میں دیکھنا چاہتی ہیں۔(جاری ہے)
وہ غربا ء کیلئے ہارون آباد میں ایک ہسپتال تعمیر کر رہی ہیں ۔ہسپتال کی تعمیر کے لیے 80لاکھ جمع ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہورمیں بھی ہسپتال قائم کیاجائے گا۔
ہارون آباد میں ہسپتال کی تعمیر کا کام 25نومبر سے شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی میرے ہسپتال کے پراجیکٹ کے چیئرمین بن گئے ہیں اور بہترین بلے باز یونس خان نے ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ جلد اداکاروں کی اسٹار ٹیم کا دوستانہ میچ کرائیں گے ،میں خود باؤلنگ کراوں گی اور قومی کرکٹ ٹیم کے بڑے بیٹسمین کو آؤٹ کروں گی ۔
عمران خان سے شادی کے حوالے سے جب ان سے اس استفسار کیا گیا ، تو وہ بولیں کہ ان کی پیشکش اب بھی برقرار ہے، آپ عمران خان سے پوچھیں اب صرف ان کے جواب کا انظار ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام کی مخالفت میں بیان دینے والوں کے جذبات کترینا کی فلمیں دیکھ کر مجروح کیوں نہیں ہوتے ؟۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.