Live Updates

مولانافضل الرحمن کا عمران خان پر جوابی حملہ، ہمارے ہاں تلاوت و نعت گوئی ہوتی ہے، تحریک انصاف میں گانے ، باجے ، باجیاں آتے ہیں، کیا عمران خان کے جلسے دعوت اسلام ہے…؟ ، سربراہ جمعیت کاقہقہ ، ماحول کشت زعفران

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:01

مولانافضل الرحمن کا عمران خان پر جوابی حملہ، ہمارے ہاں تلاوت و نعت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا عمران خان پر جوابی حملہ، کہتے ہیں ہمارے ہاں تلاوت و نعت گوئی ہوتی ہے، تحریک انصاف میں گانے ، باجے ، باجیاں آتے ہیں، کیا عمران خان کے جلسے دعوت اسلام ہے…؟ قہقہ ، ماحول کشت زعفران۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی دوپہر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ لوگ مولانافضل الرحمن سے متنفر ہوکر اسلام کی خاطر ان سے مل رہے ہیں جس پر مولانافضل الرحمن نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کیا تحریک انصاف کے جلسوں میں اسلام کی دعوت دی جاتی ہے …یہی دعوت اسلام ہے …؟ جس پر قہقہ لگ گیا اور ماحول کشت زغفران میں تبدیل ہوگیا۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ ہمارے جلسوں میں تلاوت کلام پاک اور نعت گوئی ہوتی ہے جبکہ مخالفین کے ہاں باجے باجیاں اور گانے چلتے ہیں ۔ ہمارے ہاں نہ باجے ہیں اور نہ ہی باجیاں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات