لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک،محمد علی چند دنوں کے مہمان ہیں، ڈاکٹرز

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:09

لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک،محمد علی چند دنوں کے ..

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء )لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آخری چند دن گزار رہے ہیں،تاہم ان کی بیٹی حینا کو یقین ہے کہ ان کے والد جلد زندگی کی طرف لوٹ آئینگے گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے محمد علی کی زندگی پر بننے والی ہالی ووڈ مووی آئی ایم علی کے پریمیئر پر جب لیجنڈ باکسر نہیں آئے تو ان کی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں آنا شروع ہوگئیں۔

محمد علی گزشتہ 30سالہ سالوں سے اعصابی بیماری کا شکار ہیں اور اب ان کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔وہ اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز ان کی صحت کے حوالے سے پر امید نہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ محمد علی چند دنوں کے مہمان ہیں۔دوسری طرف محمد علی کی بیٹی حنا کا کہنا ہے کہ ان کے والد جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔