کرکٹ میں سنچری بنانے والی تین نسلیں، لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں پی آئی کی طرف سے سنچری سکور کرکے ریکارڈ بک میں اپنا منفرد نام درج کروادیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:24

کرکٹ میں سنچری بنانے والی تین نسلیں، لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے شہزر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء ) لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری سکور کی ہے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کے ٹورنامنٹ میں قائداعظم ٹرافی میں پی آئی اے کی طرف سے حیدرآباد کے خلاف سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام منفرد تعارف کے طور پر درج کرا دیا ہے۔

شہزر محمد کی یہ سنچری اس لحاظ سے اہمیت رکھتی ہے کہ ان سے قبل ان کے والد سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد اور دادا حنیف محمد بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریاں بناچکے ہیں۔تین نسلوں کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری سکور کرنے کی یہ پانچویں مثال ہے جن میں سے دو خاندانوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈاکٹر جہانگیر خان ان کے بیٹے ماجد خان اور پوتے بازید خان فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے سرلین ہٹن ان کے بیٹے رچرڈ ہٹن اور پوتے بین ہٹن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریاں سکور کیں۔ان میں سرلین ہٹن کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بنائی گئی سنچریوں کی تعداد 129 تھی۔انگلینڈ کے فرینک ٹاوٴنسینڈ ان کے بیٹے چارلی اور پوتے ڈیوڈ نے بھی اس منفرد سنگ میل میں اپنا نام درج کرایا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈاکٹر جہانگیر خان ان کے بیٹے ماجد خان اور پوتے بازید خان فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریاں سکور کر چکے ہیںآ سٹریلیا کے کین میولیمین ایک ٹیسٹ کھیلے اور کوئی رن نہ بنا سکے لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں 22 سنچریاں بنائیں ان کے بیٹے رابرٹ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اور پوتے سکاٹ نے دو سنچریاں سکور کیں۔

شہزر محمد کرکٹ کے محمد خاندان کے دسویں کرکٹر ہیں جنھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری سکور کی ہے۔حنیف محمد، وزیرمحمد، مشتاق محمد اور صادق محمد ٹیسٹ میچ کھیلے پانچویں بھائی رئیس محمد ایک ٹیسٹ میں 12ویں کھلاڑی رہے تھیلیکن انھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریاں اسکور کیں۔دوسری نسل میں حنیف محمد کے بیٹے شعیب محمد، رئیس محمد کے بیٹوں طارق محمد اور آصف محمد جبکہ صادق محمد کے بیٹے عمران محمد نے سنچری بنائی ہے۔محمد خاندان کے دس کرکٹرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر 242 سنچریاں سکور کی ہیں۔اس خاندان کے صرف ایک فرد فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں وہ رئیس محمد کے صاحبزادے شاہد محمد ہیں۔

متعلقہ عنوان :