تحفظات دور کرنے کی بجائے معطل کر دیا گیا : جاوید نسیم

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 20:08

تحفظات دور کرنے کی بجائے معطل کر دیا گیا : جاوید نسیم

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے معطل رکن جاوید نسیم کا کہنا ہے کہ رکنیت معطل کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بعد جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ ضلعی صدر نے میرے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری لی تھی لیکن تحفظات دور کرنے کی بجائے میری رکنیت ہی ختم کر دی گئی ، جو میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کا پرستار ہوں اور رہوں گا بھی لیکن مجھے افسوس ہوا کہ میری پارٹی رکنیت ہی معطل کر دی گئی ہے۔