ایران، انٹیلی جنس آفیسر کو قتل کرنے والی خاتون کو پھانسی دے دی گئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 22:01

ایران، انٹیلی جنس آفیسر کو قتل کرنے والی خاتون کو پھانسی دے دی گئی

دبئی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) ایران نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے آواز بلند کیے جا نے کے باوجود ایک انٹیلی جنس آفیسر کے قتل کے جرم میں 26 سالہ خاتون کو پھانسی دے دی ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ریحانے جباری نامی خاتون کو طلوع آفتاب سے پہلے ایک ایرانی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔ تہران کے سرکاری پراسیکیوٹر نے فیس بک کے ذریعے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

محض ایک روز قبل بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایرانی حکومت سے اپیل کی تھی کہ سزائے موت پر عمل در آمد روک دیا جائے۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی نے اپنی اپیل میں کہا تھا'' ایرانی حکام کو خاتون کو پھانسی نہیں دینا چاہیے جس نے ایک ایسے شخص کو قتل کیا تھا جو اس کی عزت پامال کرنے کی کوشش کا مرتکب ہوا تھا۔انٹیلی جنس افسر کو خاتون نے 2007 میں چاقو کی مدد سے ہلاک کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق مانیٹرنگ کرنے والے ادارے نے انٹیلی جنس افسر کے قتل کو خود حفاظتی کی بنا پر ہونے والا قتل قرار دیا تھا۔پھانسی پانے والی خاتون کے خلاف 2009 میں مقدمے کی سماعت کے دوران کافی کمزوریان سامنے آئی تھیں۔ ایمنسٹی نے اس مقدمے کی تفتیش کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :