ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی :خورشید شاہ توہین رسالت کے مرتکب ، عدالت جانے اور کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 22:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر۔2014ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ خورشید شاہ نے مہاجر لفظ کو گالی قرار دے کر توہین رسالت کی ہے،ایم کیو ایم اس پر احتجاج کرتے ہوئے کل یوم سیاہ منائے گی جبکہ علمائے کرام سے فتووں کی کاپی لے کر عدالت میں جمع کروا دی ہے تاکہ خورشید شاہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 17 اکتوبر کو خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دیا گیا جبکہ قرآن پاک میں مہاجر کی فضیلت کا ذکر 8 مرتبہ آیا ہے۔
جبکہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ نے بھی ہجرت کی تھی جبکہ صحابی اور بزرگان دین بھی مہاجر تھے۔خورشید شاہ کے اس بیان سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور خود خورشید شاہ نے یہ بیان دے کر توہین رسالت کی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کے ہر دفتر میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور اب ہم یوم سیاہ کا اعلان بھی کرتے ہیں ۔یوم سیاہ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی اس کا حصہ بنیں اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کریں تاکہ احتجاج ریکارڈ کروایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.