نائن زیرو کے قریب پکڑا جانے والا مدرسے کا طالبعلم نکلا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:15

نائن زیرو کے قریب پکڑا جانے والا مدرسے کا طالبعلم نکلا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑا جانے والا نوجوان مدرسے کا طالب علم نکلا۔نجی ٹی وی کے مطابق پکڑا جانے والاافغان باشندہ ناظم آباد کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیف اللہ کراچی کے ایک مدرسے سے قرآن حفظ کر کے افغانستان چلا گیا تھا۔نوجوان کچھ عرصہ قبل واپس آیا اورکراچی کے ایک اور مدرسے میں داخلہ لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے ملنے والے میموری کارڈ سے کسی بھی قسم کا دہشت گردی کا مواد نہیں ملا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے ابتدائی تفتیش کے بعد سیف اللہ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔