عدلیہ کی تضحیک ، رانا ثنا اللہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) عدلیہ کی تضحیک کرنے اور ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری کے سربراہ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اور رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سا بق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا،قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ سات دن میں معافی مانگیں ورنہ توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے۔
(جاری ہے)
چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی طرف سے رانا ثناء اللہ کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ مختلف ٹی وی چینلز اور تقاریب میں لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید علی باقر نجفی کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے رہے ہیں جبکہ کمیشن کے سربراہ ہائیکورٹ کے جج کو تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہے، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کے سربراہ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اور انکی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کریں اور اپنے مذموم بیانات پر معافی مانگیں، سابق وزیر قانون کے بیانات توہین عدالت سے متعلق آئین کے آرٹیکل دو سو چار کی ذیلی دفعہ دو کے ذمرے میں آتے ہیں، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر رانا ثناء اللہ نے اپنے مذموم بیانات پر سات دنوں میں معافی نہ مانگی تو انکے خلاف آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائیگی۔
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.