بے نظیر بھٹوقتل کیس، استغا ثة کے دو گو اہو ں کا بیا ن قلمبند،جر ح مکمل، سما عت یکم نومبر تک ملتوی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:56

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء)لیا قت باغ خود کش حملہ میں جاں بحق ہو نے والی سا بق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور 26کا ر کنو ں کے مقد مہ میں ا نسدا د دہشت گر دی کی خصو صی عدا لت میں استغا ثہ کے دو گو اہو ں سٹی پو لیس اسٹیشن کے دو کانسٹیبلوں ریحان اور محسن نے سا نحہ لیا قت با غ سے متعلق شواہد کو پارسل کے ذریعے فرانزک لیبارٹری لے جانے کے حو الہ سے بیا ن قلمبند کر ا دیاجن کے بیا ن پر وکلا ء صفائی ملک جو اد خا لداور نصیر خان تنو لی ایڈ وکیٹس نے جر ح مکمل کر لی سنٹر ل جیل اڈ یا لہ میں میں ہو نے والے ان کیمرہ ٹر ائل کے دوران استغا ثہ کے اہم گواہ سا بق سیکر ٹڑ ی دا خلہ سید کمال شاہ اور سا بق ڈا ئر یکٹر جنرل نیشنل کر ائسز مینجمنٹ سیل (ر) بر یگیڈ ئرجا وید اقبال چیمہ کی جا نب سے عدا لت میں در خو استیں پیش کی گئیں جن میں بتا یا گیا کہ وہ مصر و فیات کے با عث عد الت حا ضر نہیں ہو سکے عدا لت نے آ ئند ہ سما عت کے لئے انھیں دو بارہ سمن طلبی جا ر ی کر دےئے انسداد دہشت گر دی کی خصو صی عدا لت کے جج پرو یز اسما عیل جو ئیہ نے سما عت یکم نو مبر تک ملتوی کر دی سما عت کے مو قع پر سا بق صدر پرو یز مشرف کی جگہ ان کے وکیل ملک صفدر جا وید، سا بق سی پی او راولپنڈ ی سعود عزیز ،سا بق ایس پی راول ڈ ویژن خر م شہز اد ، جیل میں پا بند سلا سل ملز ما ن بھی مو جو دتھے ۔