پاکستان کا پولیو پروگرام تباہی سے دوچار ہے، وائرس مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں پھیلنے کا خدشہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) دنیا بھر میں پولیو کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی انسداد پولیو مہم میں پاکستان سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، پاکستانی پولیو وائرس سے افغانستان سمیت مشرق وسطی کے کئی ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔پولیو کے خلاف کام کرنے والے عالمی ادارے ”انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ آف دی گلوبل پولیو اریڈکشن اینی شیٹیو“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پولیو پروگرام تباہی سے دوچار ہے۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیو پروگرام کے باوجود وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 2014ء میں سامنے آنے والے دنیا کے 80فیصد پولیو کیسز کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستان میں پولیو سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں ۔عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیو کیسز کے باعث پاکستان ہمسایہ ممالک کیلئے بھی حقیقی خطرہ بن چکا ہے نہ صرف افغانستان بلکہ شام اور عراق میں بھی پولیو وائرس پہنچ چکا ہے جہاں 38بچے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.