خیبرایجنسی: تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 20 دہشت گرد ہلاک

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:14

خیبرایجنسی: تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 20 دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے5 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک اہم کمانڈر ملک طاہر سمیت 20 دہشت گرد ہلاک اور ، متعد زخمی ہوگئے جبکہ ، 5 ٹھکانے تباہ،ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے بتایا جاتا ہے۔