سمندری طوفان کا خطرہ، پاک بحریہ نے الرٹ جاری کر دیا

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:14

سمندری طوفان کا خطرہ، پاک بحریہ نے الرٹ جاری کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈنیشن سینٹر نے سمندری طوفان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیاہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 28 سے 31 اکتوبر کے دوران ماہی گیر کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ الرٹ بحیرہ عرب میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے بارشوں کے باعث سمندری طوفان کے خطرے کی وجہ سے جاری کیا گیاہے جو کراچی کا رخ بھی کر سکتا ہے۔چیف میٹرولو جسٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا کا رخ بدل جائے گا جس سے طوفان کا آغاز ہو جائے گا تاہم اس سے انتہائی کم نقصانات کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :