بلدیاتی انتخابات میں التوا کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے :عمران خان
اتوار 26 اکتوبر 2014 15:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں التوا کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے ، خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ الیکشن کمیشن کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی کا سامنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات پندرہ نومبر تک کرانے کو تیار ہے ، خیبر پختونخوامیں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لہذا ہمیںآئندہ ماہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی اجازت دی جائے۔
عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صوبے میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کی اجازت سے کیوں کترا رہا ہے، صرف ایک تحصیل میں الیکٹرانک ووٹنگ ناقابل فہم ہے۔(جاری ہے)
چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے حوالے سے اپنے فرائض انجام دینے میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے ، الیکشن کمیشن این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی جانچ کا معاملہ لٹکانے میں ایاز صادق کی معاونت کا مرتکب بھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں موجود تمام کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں اور حقیقی معنوں میں آزاد الیکشن کمیشن بنایا جائے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.