یونس خان عظیم کھلاڑی ، جیت پوری ٹیم کی کوششوں سے ملی: مصباح الحق

اتوار 26 اکتوبر 2014 18:13

یونس خان عظیم کھلاڑی ، جیت پوری ٹیم کی کوششوں سے ملی: مصباح الحق

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ یو نس خان ایک عظیم کھلاڑی ہیں جو پوری قوم کے لئے رول ماڈل ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو یونس خان سے سیکھنا چاہئے تاکہ وہ بھی ان کی طرح وقت آنے پر بہترین کارکردگی دکا سکیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہمارے بولرز نے وکٹیں لینے پر توجہ دی اور اس طرح کھیلنے سے بہت فائدہ ہوا کیونکہ یہی وقت کی ضرورت تھی اور اس وقت ہماری ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جیت پوری ٹیم کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے جبکہ میں شکر گزار ہوں کہ کرکٹ بورڈ اور کوچز نے میری کارکردگی پر اعتماد کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ کامیابی ملی۔

متعلقہ عنوان :