Live Updates

”ساقی کی نوازش جاری ہے ،مہمان بدلتے رہتے ہیں“،تحریک انصاف کے دھرنے میں صرف عمران خان ہی مستقل موجود رہے، کنٹینر کی چھت پر ہر مرتبہ ارد گرد موجود لوگوں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے،مبصرین

اتوار 26 اکتوبر 2014 18:13

”ساقی کی نوازش جاری ہے ،مہمان بدلتے رہتے ہیں“،تحریک انصاف کے دھرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) ”ساقی کی نوازش جاری ہے ،مہمان بدلتے رہتے ہیں“کے مصداق پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں موجود چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کی چھت پر ہر مرتبہ عمران خان موجود ہوتے ہیں لیکن ان کے ارد گرد موجود لوگوں میں اکثر تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔دھرنے پر مسلسل نظر رکھنے والے مبصرین کا کہناہے کہ ایک موقع پر تو یہ بھی دیکھا گیا کہ عمران خان کے ہمراہ کنٹینر پر کوئی مرد رہنما موجود نہیں تھا ان کے ارد گرد خواتین کا ہی جمگھٹا موجود تھا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اگرچہ شاہ محمود قریشی اپنی موجودگی کو یقینی بناتے رہے ہیں لیکن کراچی ،لاہور اور دیگر شہروں کے دوروں کے باعث وہ بھی کنٹینر سے غائب رہتے ہیں ۔تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی پہلے ہی پارٹی کو ”داغ مفارقت“ دے کر جا چکے ہیں اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی آج کل بیرونی دورے پر ہیں ۔اس طرح تحریک انصاف کی طرف سے صرف عمران خان ہی واحد رہنما ہیں جو پوری مضبوطی کے ساتھ دھرنے والوں کو گرما رہے ہیں جبکہ باقی رہنما وقت کے ساتھ ساتھ آتے جاتے رہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات