Live Updates

تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی 29 اکتوبر کو اکٹھے جائیں گے، پی ٹی آئی، سپیکر کے روبروالگ الگ ہی پیش ہوں گے ،اسمبلی ذرائع

اتوار 26 اکتوبر 2014 18:33

تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی 29 اکتوبر کو اکٹھے جائیں گے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی 29 اکتوبر کو اگرچہ اکٹھے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے روبرو پیش ہوں گے تاہم اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے اکٹھے آنے کے باوجود سپیکر نے اپنے چیمبر میں ان ارکان سے الگ الگ ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اجتماعی طور پر اسمبلی جائیں گے لیکن سپیکر پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح ملاقاتیں کرتے ہیں اس طرح اگرچہ تحریک انصاف کے ارکان اجتماعی طور پر سپیکر کے سامنے روبرو پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن وہ اکیلے اکیلے پیش ہونے پر بھی راضی ہیں اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال انتہائی دلچسپ ہونے کا امکان ہے کہ یہ ارکان کس طرح پیش ہوتے ہیں اور سپیکر ان سے کس طرح ملاقاتیں کرتے ہیں اور پھر سپیکر کیا فیصلہ جاری کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات