امریکہ اور برطانیہ کا افغانستان میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان ،افغان وزیر داخلہ کا خیر مقدم

اتوار 26 اکتوبر 2014 20:21

امریکہ اور برطانیہ کا افغانستان میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان ،افغان ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں تیرہ سال سے جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعدافغان صوبے ہلمند میں واقع امریکی فوج کے زیر کنٹرول ’لیتھر نیک بیس‘ اور برطانوی افواج کے زیر استعمال کیمپ پر نصب امریکی و برطانوی جھنڈے اتاردیئے گئے ہیں جہاں 40 ہزار سے زائد فوجی اہلکار رہائش پذیر تھے۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد اب افغانستان کی نو منتخب حکومت کے صدر اشرف غنی اور افغانستان کی انتظامیہ کو اب اکیلے ہی طالبان شدت پسندوں کا مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ اب انتہائی قلیل تعداد میں ہی امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے جو صرف افغان فوجیوں کی تربیت کے شعبے سے منسلک رہیں گے۔ دوسری جانب اس اعلان کے بعد افغانستان کے وزیر داخلہ عمر داؤد زئی نے اس فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔