ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے خاتمے سمیت دیگر دی گئی ڈیڈ لائنز پر سوال کو ماضی قرار دیدیا

اتوار 26 اکتوبر 2014 21:53

ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے خاتمے سمیت دیگر دی گئی ڈیڈ لائنز پر سوال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے خاتمے سمیت دیگر دی گئی ڈیڈ لائنز پر سوال کو ماضی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ اگست کے اختتام پر حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن ‘ کفن ساتھ رکھنے سمیت دیگر دعوے اور ڈیڈ لائنز دے چکے ہیں اور اب پھر تحریک کی بات کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ اگست گزر گیا،ستمبر کے بعد اکتوبر بھی گزرنے والا ہے ، اس پر پچاس ہزار مرتبہ بات ہو چکی ہے یہ ماضی ہے آگے کی بات کریں جس پر ایک صحافی نے کہا کہ ماضی ہے یایا د ماضی ۔ جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کوئی جواب نہ دیا البتہ مجلس وحدت المسلمین کے راجہ ناصر عباس عوامی تحریک کے سربراہ کے دفاع کے لئے میدان میں آگئے ۔

متعلقہ عنوان :