بلوچستان میں چار افغان طالبان گرفتار

اتوار 26 اکتوبر 2014 22:52

بلوچستان میں چار افغان طالبان گرفتار

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا جس کا کا تعلق افغان طالبان سے بتایا جا رہا ہے۔ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان افراد کو ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ملانے والی شاہراہ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا گرفتار کیے جانے والے چار افراد میں محمد بشیر، مولانا نور الحق، مولوی مقبول اور محمد اسماعیل شامل ہیں جن کا تعلق افغان طالبان سے ہے اور وہ زخمی حالت میں علاج کے لیے پشاور جارہے تھے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ضلع ژوب کی سرحد ایک جانب افغانستان سے ملتی ہے اور 2007ء میں وہاں فوجی آپریشن میں ایک اہم طالبان کمانڈر عبداللہ محسود بھی مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :