امریکہ میں کشمیری سائنسدان قابل فخر کارنامہ،دماغی کینسر پر قابو پانے کیلئے سٹیم سیل کا استعمال کا طریقہ کار دریافت

پیر 27 اکتوبر 2014 14:16

امریکہ میں کشمیری سائنسدان قابل فخر کارنامہ،دماغی کینسر پر قابو پانے ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) امریکہ میں مقیم کشمیری سائنس دان ڈاکٹر خالد شاہ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے دماغی کینسر پر قابو پانے کیلئے سٹیم سیل کو استعمال کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چوہوں پر ہونے والی تحقیق میں ان سائنسدانوں نے غیر متشکل خلیوں پر جینیاتی انجینئرنگ کی مدد سے کچھ تبدیلیاں کیں جن سے ان خلیوں سے ایک ایسا مادہ پیدا ہونے لگا جس سے دماغی کینسر کے خلیوں کی موت واقع ہوئی جب کہ صحت مند خلیوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

جرنل آف سٹیم سیل میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد شاہ کی سربراہی میں، میسیچوسیٹس جنرل ہاسپٹل اور ہارورڈ سٹیم سیل انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہونے والی اس تحقیق کے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد شاہ کے مطابق تجربات سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی انجینئرنگ کے بعد یہ غیر متشکل خلیے ایک ایسے مادے کا اخراج عمل میں لاتے ہیں جس کی مدد سے سرطانی خلیوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون میں اس طرح کی تکنیک سے کینسر کے خاتمے کا کام اگر چہ ماضی میں کامیابی سے ہوتا رہا ہے تاہم ٹھوس کینسر خلیوں کے خلاف یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔محققین کے مطابق چوہوں پر کامیاب تجربات کے بعد اب انسانوں میں یہ تجربات عمل میں لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :