بجلی کے بوجھ تلے عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا‘ نیپرا نے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

پیر 27 اکتوبر 2014 14:16

بجلی کے بوجھ تلے عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا‘ نیپرا نے بجلی 52 پیسے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی‘ اضافہ 50 یونٹ اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کے صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو نیپرا میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسیوں کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ستمبر میں مجموعی طور پر 8ارب 93 کروڑ 49 لاکھ یونٹ بجیلی فروخت کی گئی۔

ستمبر میں پیداواری فیول لاگت 60 ارب 53 کروڑ 82 لاکھ رہی جبکہ ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی بجلی ضائع ہوئی۔ نیپرا نے سماعت کے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 52 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ ستمبر کیلئے کیا گیا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 50 یونٹ گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :