مہاجرلفظ کوحضورکریم رﷺ کی ہجرت سے جوڑا جارہا ہے ،نثار کھوڑو

پیر 27 اکتوبر 2014 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) سندھ کے سینئروزیرنثاراحمدکھوڑونے کہاہے کہ مہاجرلفظ کوحضورکریم رﷺ کی ہجرت سے جوڑا جارہا ہے ، حضورکریم ﷺنے ہجرت کی مگرمدینہ کے ٹکڑے کرنے کی بات کبھی نہیں کی ،ایم کیوایم کے موقف سے لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سرپرہیں۔

(جاری ہے)

پیرکوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثارکھوڑونے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست بلدیاتی انتخابات کی تیاری لگ رہی ہے لیکن ضروری نہیں کہ زبردستی جلسے میں لائے گئے لوگ ووٹ بھی انہیں دیں۔

انہوں نے کہاکہ مہاجرلفظ کوحضورکریم رﷺ کی ہجرت سے جوڑا جارہا ہے جب آنحضرت نے ہجرت کی تومدینہ کے ٹکڑے کرنے کی بات کبھی نہیں کی۔ الطاف حسین انتظامی یونٹ کی بات کرتے ہیں اورخالد مقبول صدیقی صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں اگران کی لیڈرشپ میں کوئی مسئلہ ہے تو وہ ایم کیو ایم کا اندرونی معاملہ ہے ایسی سیاست سے گریز کیا جائے جونفرتوں کوجنم دے ۔ نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے فضول شخص پربات کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ۔

متعلقہ عنوان :