وانا اور وزیرستان سے بھاگئے دہشت گردوں نے کراچی کا رخ کر لیا ہے، آئی جی سندھ

پیر 27 اکتوبر 2014 17:25

وانا اور وزیرستان سے بھاگئے دہشت گردوں نے کراچی کا رخ کر لیا ہے، آئی ..

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاہے کہ وانا اور وزیرستان سے بھاگئے ہوئے دہشت گردوں نے کراچی کا رخ کر لیا ہے۔کوئٹہ میں خود کش حملوں کے بعد کراچی میں بھی دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے ۔جہاں خطرات لاحق ہیں وہاں پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور خطرات کے باعث ہم نے محرام الحرام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے ہیں جبکہ ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

ایس ایس پی آفیس خیرپور سکھر،لاڑکانہ ،اور گھوٹکی اضلاع کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز کے ساتھ محرام الحرام کے سلسلے میں اجلاس سے بات چیت کر تے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاکہ کراچی میں سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے محرام الحرام میں سندھ کے حیدرآباد ،سکھر اور خیرپور کو محرام الحرام میں حساس قرار دیا گیا ہے ملک میں جاری دہشت گردی نے عوام کو پریشان اور مفلوج کر دیا ہے ہماری پاک آرمی نے دہشت گردہوں کا گھراؤتنگ کر رکھا ہے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے تک سندھ پولیس بھی کراچی آپریشن جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس کو کراچی آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ہم نے آپریشن میں سینکڑوں بھتہ خور ،ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیاہے جبکہ کئی مقابلوں میں دہشت گرد مارے بھی گئے ہیں جس میں سندھ پولیس کوبڑی کامیابی ملی ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کراچی میں سندھ پولیس کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن سندھ میں اب امن کی فضاء قائم ہوچکی ہے اور سندھ کی عوام سکون کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایک مخصوص جماعتوں میں کو ٹارگیٹ کیا جارہاہے جس پر ہم نے مذہبی جماعتوں اور سیاسی افراد کی بھی سیکورٹی سخت کر دی ہے جیسے کسی بھی واقعات سے نمٹا جاسکے سندھ پولیس صرف کراچی مین نہیں بلکہ پوری سندھ میں امن کی خواہش رکھتی ہے سندھ کئی اضلع میں نفریح کم ہونے پر سندھ حکومت نے حالی میں ہزاروں پولیس اہلکاروں کی نئی بھرتیاں کی ہیں جس سے سندھ بھر میں اب نفریح کم ہونے کی شکایات ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ہم نے وہ مزید نفری اب قومی شاہراہوں پر تعینات کر دی ہے جیسے اغوا برائے تعاوان اور مسافروں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی آسکے محرام الحرام میں سندھ پولیس کی سیکورٹی ایک بڑی اہمیت رکھتی ہے جس میں حساس دارے رینجرس اور پولیس کو ساتھ میں بیٹھ کر پلان تشکیل دیا جاتا ہے جیسے صوبے بھر میں زیادہ سے زیادہ فورس تعینات کردی جاتی ہے جیسے محرام الحرام خیرت سے ہوجائے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاکہ مینے محرام الحرام کے سلسلے میں حید رآباد ،سکھر اور خیرپور میں مذہبی اور امن کمیٹی کے رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں جیسے کسی بھی فساد ادات جیسے ا مکانات پیش نہ آئیں جس میں انہوں ن امن کی قین دہانی دلائی ہے آئی جی سندھ نے کہاکہ سندھ میں ہونے والے ڈاکووں کے ساتھ مقابلوں میں مارے جانے والے بدنام ڈاکووں کو ہلاک کرنے میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو نقد انعام اور ایوارڈ دیئے جارہے ہیں مجھے اپنے جوانوں کی قدر ہے اس موقع پر ڈیا ٓئی جی سکھر شرجیل کھرل، ایس ایس پی خیرپور ناصر افتاب ،ایس مسعود بنگش ،ایس پی ساجد کھوکر ودیگر بھی اعلیٰ افسران شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :