وزیراعلی شہباز شریف کا بعض اشیائے ضروریہ ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

پیر 27 اکتوبر 2014 20:21

وزیراعلی شہباز شریف کا بعض اشیائے ضروریہ ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بعض اشیائے ضروریہ ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ کمیٹی عوام کو مناسب داموں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ کسی کو قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورد و نوش، سبزیوں اور پھلوں کی مناسب داموں فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :