طاہر القادری اور حکومت کے درمیان سمجھوتے میں اہم کردار طاہر القادری کے خاندان نے ادا کیا
پیر 27 اکتوبر 2014 22:03
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور حکومت کے درمیان سمجھوتے میں اہم کردار طاہر القادری کے خاندان نے ادا کیا جن میں ان کے دونوں بیٹے اور اہلیہ کے علاوہ ان کے قریبی رشتہ دار شامل تھے جبکہ حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ان کے قریبی دوستوں نے جن کی شہریت کینیڈا ، امریکہ اور برطانیہ کی تھی نے بھی اہم کردار اداکیا،عنقریب وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد سے طاہر القادری کی ملاقات بھی ہوگی، طاہر القادری اور ان کے اہلخانہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے حلفاً اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کسی بھی صورت میں ملوث نہیں ہیں اگر کسی بھی وقت یہ بات ثابت ہوجائے تو وہ ہر قسم کی سزا بھگتنے کو تیار ہونگے ۔
(جاری ہے)
لاہور ماڈل ٹاؤن واقعہ میں جو مشترکہ کمیشن بنایا جائے گا اس میں پنجاب اور بلوچستان کا کوئی بھی افسر شامل نہیں ہوگا اور جو بھی انکوائری منظر عام پر آئے گی اسے فریقین قبول کرینگے ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اپنی جماعت کے اہم رہنماؤں سے مشورہ کے دوران بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت پندرہ ستمبر کو واضح کردیا تھا کہ یورپی ممالک کے سفیروں نے ان کو بتا دیا ہے کہ ملک میں سردست حکومت کی تبدیلی کے کوئی آثار نہیں ہیں لہذا طاہر القادری کو کہا جائے کہ وہ اسلام آباد میں دھرنا ختم کردیں کیونکہ ان کی شہریت کینیڈین ہے جس سے یورپی ممالک کی بدنامی ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کے ساتھ بے وفائی کی جب وہ ان کے کنٹینر میں گئے تھے بعد ازاں ان کی ون ٹو ون ان کے کنٹینر میں ملاقات ہوئی اور اس دوران میں نے ان پر بہت سے ایسے راز افشاء کئے تھے جس میں انہیں بتایا تھا کہ اب دھرنا مزید جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا لہذا ہمیں دھرنا ختم کرکے ملکی سطح پر جلسے اور جلوس نکالنے چاہیں مگر عمران خان نے ان کی بات سے اتفاق نہیں کیا بعد ازاں اچانک انہیں بتائے بغیر عمران خان نے جلسے شروع کردیئے جس پر انہیں دلی افسوس ہوا لہذا انہوں نے بھی جلسے کرنا شروع کردیئے مگر میں سمجھتا ہوں کہ اب پاکستان کے عوام کو شعور آگیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی اور قومی اسمبلی کے انتخابات اور ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنی جماعت کے اعلیٰ عہدیداروں کو یہ بھی بتایا کہ وہ حلفاً کہتے ہیں کہ میری کسی قسم کی حکومت سے کوئی ڈیل یا معاہدہ نہیں ہوا میں پاکستان میں آتا جاتا رہوں گا اور ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا مگر یہ سب کچھ 1973ء کے متفقہ آئین کے مطابق ہوگا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عنقریب وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد سے طاہر القادری کی ملاقات بھی ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.