گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ مادام تساوٴ کی زینت بن گیا

منگل 28 اکتوبر 2014 11:49

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ مادام تساوٴ کی زینت بن گیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) امریکا کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ مادام تساوٴ میوزیم کی زینت بن گیا ہے۔گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مومی مجسمے کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں نے خوبصورت مجسمہ سازی کو بے پناہ سراہا، ٹیلر سوئفٹ ان دنوں اپنی نئی میوزک البم کی پذیرائی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلر سوئفٹ کے نئے میوزک البم کو سال کا مقبول ترین البم قرار دیا جارہا ہے جبکہ البم میں گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والے گانے “شیک اٹ اوف” کو بے پناہ سراہا جارہا ہے۔