کراچی ‘ مصروف علاقوں میں وال چاکنگ کے ذریعے داعش کا خیرمقدم

منگل 28 اکتوبر 2014 13:51

کراچی ‘ مصروف علاقوں میں وال چاکنگ کے ذریعے داعش کا خیرمقدم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) عراق و شام میں سرگرم عمل عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی کی حمایت و خیرمقدم میں وال چاکنگ اب کراچی کے مصروف علاقوں میں بھی شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدت پسند نظریات کی حامل عسکریت پسند تنظیم داعش اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کاایک مظاہرہ کراچی کے مضافاتی علاقوں کے بعد اب شہر کے بیچوں بیچ اور مصروف ترین علاقوں میں اس کی حمایت اور خیرمقدمی نعروں کی وال چاکنگ کی جا رہی ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نافذ کرنے والے ادارے اس تنظیم کی کھلم کھلا حمایت پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :