پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف پاکستان کیلئے روانہ

منگل 28 اکتوبر 2014 14:43

پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف پاکستان کیلئے روانہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) سابق فوجی صدر پرویزمشرف کی والدہ زریں مشرف پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ پرویز مشرف کی والدہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے دبئی ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 302سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ہیں جہاں امکان ہے کہ پونے چار بجے طیارہ لینڈ کرجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ زریں مشرف کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور اُنہیں ڈاکٹروں نے سفرکرنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد وہ پرویز مشرف سے ملاقات کے لیے پاکستان آرہی ہیں ۔یا درہے کہ پاکستان میں آرٹیکل چھ سمیت کئی مقدمات کی وجہ سے سابق صدر پرویز مشرف کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیااوراُنہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے والدہ کو ہی پاکستان آنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :