ہندو سکھ فسادات، امریکی عدالت نے امیتابھ بچن کو طلب کر لیا

منگل 28 اکتوبر 2014 16:44

ہندو سکھ فسادات، امریکی عدالت نے امیتابھ بچن کو طلب کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) امریکی عدالت نے 1984ءکے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر بالی ووڈ سپر سٹار میتابھ بچن کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت میں سکھوں کے حقوق کےلئے کام کرنےوالے ایک گروپ نے 1984ء کے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر امیتابھ بچن کےخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اداکار نے اس وقت کے وزیراعظم اندھرا گاندھی کے قتل کے بعد خون کا بدلہ خون سے لینے کا نعرہ لگا کر عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔

عدالت نے امیتابھ بچن کو 21 روز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سکھ فار جسٹس گروپ گزشتہ چند برسوں میں میں 1984 ءمیں ہونےوالے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بیشتر بھارتی رہنماﺅں کے خلاف درخواستیں جمع کرا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :