جمعیت علماءاسلام ف نے وزیر داخلہ کے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا

منگل 28 اکتوبر 2014 17:54

جمعیت علماءاسلام ف نے وزیر داخلہ کے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) حکومتی اتحادی جماعت جمعیت علماءاسلام ف نے وزیر داخلہ کے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی ف حافظ حسین احمد نے میڈیا کو اپنی پارٹی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خودکش حملے کی ابھی تک رپورٹ نہیں آ سکی جو وزارت داخلہ کی ناکامی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ ابھی تک حملے کا سراغ نہیں لگا سکی نہ ہی کیس میں کوئی پیشرفت ہوئی ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ کی جانب سے ایک مذمتی بیان تک نہیں آیا۔ان وجوہات کی بناءپر جمعیت علماءاسلام کی جانب سے وزیر اعظم سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے استعفٰی کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :