وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزراء کو ڈپلومیٹ پاسپورٹ اور بلیو پاسپورٹ جاری ،اراکین اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کافیصلہ

منگل 28 اکتوبر 2014 18:48

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزراء کو ڈپلومیٹ پاسپورٹ اور بلیو ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزراء کو ڈپلومیٹ پاسپورٹ اور بلیو پاسپورٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ حکام نے جاری کر دیئے ہیں جبکہ اراکین اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

تاہم پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذرائع کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بائیس ممالک کے ویزوں کے حصول میں آسانی ہوتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رولز کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، گورنرز اور دیگر اعلیٰ ترین شخصیات کوڈپلومیٹ پاسپورٹ جاری ہوتا ہے جو کہ بغیر ویزے کے 35ممالک میں جا سکتے ہیں بلیو پاسپورٹ چاروں صوبوں کے وزراء ، چیف سیکرٹریز سمیت دیگر اعلیٰ افسران ، اراکین قومی اسمبلی کو جاری ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :