بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت سنادی گئی

بدھ 29 اکتوبر 2014 11:55

بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت سنادی ..

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میںجماعت اسلامی کے امیرمطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت سنادی ہے۔

(جاری ہے)

71سالہ مطیع الرحمان نظامی پر1971 کی جنگ کے دوران نسل کشی سمیت 16الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ممکنہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جنگی جرائم کی خصوصی عدالت پہلے بھی جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو سزائیں سنا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :