برطانیہ میں اہم سیاحتی مقامات پرفوجی تعینات کردیئے گئے

بدھ 29 اکتوبر 2014 12:00

برطانیہ میں اہم سیاحتی مقامات پرفوجی تعینات کردیئے گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) کینیڈا میں دہشت گرد حملوں کے بعد برطانیہ میں سیاحتی مقامات پر فوجی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت برطانیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کینیڈا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کیا گیا، حکومت نے لندن کے اہم سیاحتی مقام’ہارس گارڈز پریڈ‘ پر فوجی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہارس گارڈز پیریڈ‘ کا علاقہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب واقع ہے برطانوی حکومتی ذرائع کے مطابق فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کسی مخصوص دھمکی کے باعث نہیں بلکہ حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :