سانگھڑ شہر میں غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ،خواتین کو ناشتہ‘ کھانے بنانے میں پریشانی کا سامنا

بدھ 29 اکتوبر 2014 13:26

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) سانگھڑ شہر میں غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ‘ بچے خواتین سرکاری ملازم بغیر ناشتے دفتروں میں جا نے لگے ‘ دفتر سے عملہ غائب‘ شہری پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر میں اچانک غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کردی گئی‘ خواتین کو ناشتہ‘ کھانے بنانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ طلبہ وطالبات‘ دکاندار‘ سرکاری ملازمین بغیر ناشتے اپنے دفتروں کو گئے‘ اس سلسلے میں سوئی گیس آفس سانگھڑ میں ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا‘ عملہ غائب نظر آیا۔

شہروں کی پریشانی کا ازالہ کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں‘ معزز شہریوں نے غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :