31استعفےمنظوری کامطلب مڈٹرم الیکشن کاماحول بناناہوگا،سراج الحق

بدھ 29 اکتوبر 2014 14:04

31استعفےمنظوری کامطلب مڈٹرم الیکشن کاماحول بناناہوگا،سراج الحق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ مؤخر کر دینا چاہیئے، استعفوں کی منظوری کا مطلب ہوگا کہ حکومت خود مڈ ٹرم الیکشن کیلئے ماحول بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جرگہ کے اراکین نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ موخر کر دینا چاہیئے، محرم الحرام کے دوران ملک اور عوام کو امن و مان سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، جس میں استعفوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔

سراج الحق نے کہا کہ 31استعفوں کی منظوری کا مطلب مڈٹرم الیکشن کیلئے ماحول بنانا ہوگا، اسپیکر استعفے منظور کرنے میں عجلت نہ دکھائیں، اسپیکر محرم الحرام تک کی مہلت دیں، محرم ختم ہونے تک استعفوں کا معاملہ مؤخر کریں، اس دوران کوئی نیا راستہ نکال لیا جائے، استعفے منظور کیے گئے تو ملک میں نیا سیاسی بحران پیدا ہوگا۔ س

متعلقہ عنوان :