ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں ہونیوالی تقاریر پر کالعدم تنظیموں کے کارکن نظر رکھے ہوئے ہیں ،حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال

بدھ 29 اکتوبر 2014 15:18

ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں ہونیوالی تقاریر پر ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں ہونیوالی تقاریر پر کالعدم تنظیموں کے کارکن نظر رکھے ہوئے ہیں اگر کسی نے اپنی تقاریر کے دوران گستاخانہ الفاظ استعمال کئے تو ان کیخلاف سخت اقدامات کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کی ہے کہ کالعدم تنظیمیں محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس میں ہونیوالی تقاریر پر نظر جمائے بیٹھے ہیں اگر کسی ذاکر نے گستاخانہ الفاظ استعمال کئے تو اس کیخلاف سخت کاروائی ہوسکتی ہے جس جس پر وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے مجالس اور جلوسوں میں شامل افراد پر گہری نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :