شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی جارحیت ، فائرنگ سے پاکستانی کسان زخمی

بدھ 29 اکتوبر 2014 18:47

شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی جارحیت ، فائرنگ سے پاکستانی کسان زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2014ء) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی رک نہ سکی۔شکر گڑھ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک کسان زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کسان زیرو لائن پر کام کر رہا تھا کہ بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں کسان زخمی ہو گیا۔رینجرز حکام کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز انڈیا کے جوان زخمی کسان کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جسے چھڑانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔اور اسی سلسلے میں بھارت سیکورٹی فورسز اور رینجرز حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :