ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

بدھ 29 اکتوبر 2014 18:47

ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں: الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ، الیکشن کمیشن کے کام کا آغاز اس وقت شروع ہوتا ہے جب کسی رکن کا استعفیٰ منظور کر لیا جاتا ہے اور ضمنی انتخاب کا انعقاد وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کے معاملے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خط صرف اس صورت لکھا جاتا ہے جب کسی رکن اسمبلی کا استعفیٰ منظور لر لیا جاتا ہے تا کہ ضمنی الیکشن کا بروقت انعقاد ممکن بنایا جا سکے اور چاہے کتنے ہی ارکان کیوں نہ مستعفی ہو جائیں ان کی نشستوں پر ساٹھ دنوں کے اندر ضمنی انتخاب کا انعقاد ضروری ہے اور الیکن کمیشن اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔