پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کے گھٹنے میں فریکچر تشخیص ،مزید کچھ عرصہ کرکٹ سے دور رہنا ہوگا

بدھ 29 اکتوبر 2014 19:14

پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کے گھٹنے میں فریکچر تشخیص ،مزید کچھ عرصہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء ) پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کے گھٹنے میں فریکچر تشخیص ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں مزید کچھ عرصہ کرکٹ سے دور رہنا ہوگا۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کا گھنٹہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریکٹس کے دوران مڑ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ یو اے ای میں جاری سیریز میں حصہ نہیں لے سکے۔ رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر کے گھٹنے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں مزید کچھ عرصہ کرکٹ سے دور رہنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی انجری میں بہتری آنے لگی ہے لیکن ان کی بھی نیوزی لینڈ سے سیریز کے اسکواڈ میں شمولیت یقینی نہیں ہے۔جنید خان اور وہاب ریاض نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی ریکوری کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ مقامی ہسپتال میں تازہ ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق جنید خان کے گھٹنے میں تیسرے درجے کا فریکچر ہے۔ ان کی انجری میں بہتری کے لیے مینجمنٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے اور آرتھو پیڈک سرجن سے بھی رجوع کیا جارہا ہے۔ ان کی رپورٹس آرتھو پیڈک سرجنز بورڈ کو بھی دکھائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :